بلوچستان میں امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ، کوہلو اور ژوب میں بم دھماکے اور سیکورٹی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کاروں کے خلاف آئی بی اوز جاری رکھے جائیں، شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پردھماکے میں تین خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہی۔ انہوں آئی جی پو لیس کو ہدایت کی کہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے امن کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تخریب کاروں کے خلاف آئی بی اوز جاری رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے جاںبحق سیکورٹی اہلکار کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایک اور بہادر جوان نے وطن پر جان نثار کردی۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز تخریب کاروں کیخلاف کاروائیوں سے ملکی سرحدیں محفوظ بنا رہی ہیں، قوم اپنے سیکورٹی اداروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں