کیچ میں ڈبل سواری اور پابندی قبول نہیں‘جے یو آئی
تربت (نمائندہ انتخاب) جمعیت علماء اسلام ضلع کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، جوغریب طبقے کیلئے پریشانی کا باعث بن رہاہے اورسیکورٹی کے بہانے کی وجہ ڈنک اور گوکدان کے ایریا کے دوکانوں کو تا حکم ثانی بند کرنا عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے، جمعیت علماء اسلام انتظامیہ کی جانب سے عوام دشمن نوٹیفکیشن کی سخت مخالفت کرتی ہے،انتظامیہ اپنے جاری کئے گئے احکامات پر نظر ثانی کرے۔
Load/Hide Comments


