پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی ہدایت کردی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی ہدایت کردی، جوائنٹ وینچر کے ذریعے نجکاری کے موزوں طریقہ کار کا انتخاب کیا جائے،کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دیدی، کمیٹی نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ وزارت قانون کو بھیج دیا، وزارت قانون سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری پر کمیٹی کا گزشتہ فیصلے کا جائزہ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں