برہنہ واک،ہیری اور میگن نے برطانوی اخبار دی سن کی معافی مسترد کر دی
لندن:برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے برطانوی میڈیا آٹ لیٹ دی سن کی جانب سے نامناسب مضمون کی اشاعت کے بعد مانگی گئی معافی مسترد کردی۔ہیری اور میگھن کے ترجمان نے کہا اخبار دی سن نے پبلسٹی سٹنٹ کے طور پر یہ مضمون شائع کیا اور اس میں براہ راست ڈچس آف سسیکس کی توہین کی گئی تھی۔صحافی جیریمی کلارکسن نے اپنے مضمون میں میگھن مارکل سے اپنی "نفرت” کا اظہار کیا جس کے بعد کلارکسن کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مضمون کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ برطانیہ میں آزاد سٹینڈرڈز آرگنائزیشن کو سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔کلارکسن نے مضمون میں لکھا تھا کہ اس نے اس دن کا خواب دیکھا تھا "جب میگھن کو برطانیہ کے ہر شہر کی سڑکوں پر برہنہ چلنے پر مجبور کیا جاتا ہے
Load/Hide Comments


