گورنر کو ہیلی کاپٹر نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر علی سیف

پشاور : وزیر اعلی کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گورنر کو ہیلی کاپٹر نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایک بیان میں معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹرعلی سیف نے کہاہے کہ گورنر کو ہیلی کاپٹر نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ گورنرخیبر پختونخوا نے ایم آئی17 ہیلی کاپٹر مانگا تھا جبکہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو 2 پائلٹس اڑاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف پائلٹ 25دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹی پر ہے اور پائلٹ کی چھٹی کے باعث ایم آئی ہیلی کاپٹرمیسرنہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں