دالبندین، کینسر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

دالبندین کینسر جیسی موذی مرض نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق گردی جنگل کے رہائشی 19 سالہ نوجوان نظر علی محمد حسنی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے کوئیٹہ میں دوران علاج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے وہ محمد حسن اور عبدالولی محمد حسنی کے بھائی تھے جنھیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میں گردی جنگل کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ایک ہی ہفتے میں کینسر جیسی موذی مرض سے لڑتے ہوئے یہ تیسرے شخص ہیں جن کی موت واقع ہوئی جبکہ چند روز قبل بھی دو افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔علاقے میں کینسر کے امراض میں اضافے سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے ضلع چاغی میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے اور سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں