بولان کا پانی جہاں سے پشتون علاقوں کی طرف بہتا ہے وہاں سے صوبہ افغانیہ شروع ہوگا، محمود اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بلوچ بھائی کے ساتھ ہم جھگڑا نہیں چاہتے۔ اگر اس صوبے میں برابری ہوگی تو منظور ورنہ بولان کا پانی جہاں سے بلوچ علاقے کی طرف بہتا ہے وہ بلوچستان اور جہاں سے پشتون علاقے کی طرف بہتا ہے وہاں سے ہمارا اپنا صوبہ پشتونستان، پشتونخوا یا افغانیہ شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور افغانستان بہترین معاشی تعلقات قائم کرتے ہوئے دوست ممالک بن سکتے ہیں۔ پاکستان کی تمام بدبختیاں افغانستان کو دوست بناکر ختم کی جاسکتی ہیں۔ یورپ کی جنگوں میں لاکھوں لوگ مارے گئے لیکن آج یورپی ممالک میں پتا بھی نہیں چلتا کہ کونسا ملک ختم ہوا اور کونسا شروع ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں