کراچی میں مکان میں گیس لیکیج کے باعث پشین کی رہائشی خاتون اپنے 3 بچوں سمیت جاں بحق

پشین (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ و سیکٹر انچارج ڈسٹرکٹ پشین عبدالسلام خان کاکڑ کے بھائی آل پاکستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف کاکڑ کی اہلیہ اپنے تین بچوں سمیت گزشتہ دنوں کراچی میں واقع اپنے مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالسلام کاکڑ کی بھابھی، بھتیجیاں اور بھتیجے کو پشین کے معشوم بابا قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔فاتحہ خوانی پشین میں انکی رہائش گاہ وارڈ نمبر 2 کاسی محلہ میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں