تربت، گوگدان میں سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ، چار افراد گرفتار

تربت(انتخاب نیوز) رات گئے گوگدان میں سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ، چار نوجوان حراست میں لے لیے۔گزشتہ شب گئے سیکیورٹی فورسز نے گوگدان میں مختلف گھروں میں چھاپہ مار کر چار نوجوان گرفتار کرلیے، گرفتار نوجوانوں کے اہلخانہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، ان میں مرزا ولد برکت، بلال ولد حاجی عبدلعزیز، عبدالرازق ولد محمد جان اور محمد حنیف ولد غلام جان شامل ہیں جبکہ گوگدان ہی سے محمد حنیف دادو نامی نوجوان پہلے سے زیر حراست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں