ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کو ہٹا کرطویل عرصے کی ٹیکنو کریٹ حکومت بنانا ایک اورانتہائی احمقانہ سوچ ہے،ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے صرف عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی سکیمیں بنانا ملک کے مفاد کوپس پشت ڈالنے کے مترادف ہے، واحد حل الیکشن ہے ہم اس قسم کی ٹیکنو کریٹ حکومت کی مزاحمت کرینگے۔
Load/Hide Comments


