بلدیہ حب کی نااہلی، شہر کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا، جگہ جگہ کھلے مین ہول حادثات کو دعوت دینے لگے
حب (انتخاب نیوز) بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر اور زیادہ ریونیو دینے والا شہر ضلع حب میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریشن انتظامیہ کی نااہلی کہیں، یا پھر غفلت کی وجہ سے حب شہر گھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے بجائے بیان اور فوٹو سیشن کے عملی اقدامات کی ضرورت ہے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حب شہر کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن حب کو حکومت بلوچستان لاکھوں روپے مختلف فنڈز اجزا کرتا ہے اسکے علاوہ ٹول ٹیکس کے مد میں لاکھوں روپے ملنے کے بعد بھی حب شہر کی حالت ایسی کہ گویا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے مونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریشن حب شہر حالت راز کو بہتر نہ کرسکا مونسپل کارپوریشن حب کے ناک کے نیچے کمرشل علاقہ الہ آباد ٹان مگسی کالونی اسٹریٹ لائٹس تک نہیں ہیں اندھیرے کی وجہ کرائم میں آئے روز اضافہ اندھیرے کا فائدہ اوٹھا کر چوری و ڈکیتی کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اسکے علاوہ مختلف یونین کونسل میں جگہ جگہ مین ہولز ڈھکن تک دستیاب نہیں ہے اہلیان محلہ والوں کے مطابق معصوم بچے گلی محلے میں کھیلتے رہتے ہیں مونسپل کارپوریشن حب کی غفلت اور عدم توجہی کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اہلیان محلے کے لوگوں نے کہا کہ مونسپل ایڈمنسٹریشن کی عدم توجہی و لاپرواہی اور غفلت کی جسکی زمہ داری مونسپل ایڈمنسٹریشن آفیسر اور عملے پر عائد ہوگا جبکہ حب کے مختلف یونین کونسلوں میں سیوریج مین ہولز نہ جنرل صفائی تک نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا بدبودار پانی روڈ گلی محلے کھڑا گندا پانی تالاب کے منظر پیش کر رہا ہے گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے اہلیان محلہ کے مطابق درخواست،شکایت اور نشاندہی باوجود کو کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مونسپل کارپوریشن چیف آفیسر حب صرف اپنے دفتر تک محدود ہیں کبھی انہیں عوامی جگہوں پر نہیں دیکھا گیا ہے عوامی مسائل کو حل کرتے اب صرف فوٹو شیشن بیان دینے کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے حب کے تمام یونین کونسلوں کے تفصیلی دورہ کریں علاقے کے درپیش تمام مسائل ترجیح بنیاد پر حل کیئے جائیں۔حب شہر کے عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے باالخصوص چیف جسٹس آف بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان،وزیر بلدیات بلوچستان، چیف سیکرٹری مونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریشن کی غفلت اور عدم توجہی کا فوری نوٹس لے کر انکا تبادلہ کیا جائے کسی ایماندار، مخلص اور عوام دوست تجربے کار آفیسر کو مونسپل کارپوریشن حب تعنیات کیا جائے جو حب شہر کے حالت راز کو خوبصورت،ماڈرن اور بہتر کر سکے۔


