بھارت نے گجرات کے ساحل کے نزدیک پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پکڑ لی، 10 افراد گرفتار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ساحلی محافظین نے پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی کو منشیات لے جانے کے الزام میں پکڑ لیا ہے اور اس کشتی پر سوار عملے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پاکستانی کشتی بھارت کے انسداد تخریب کاری سکواڈ نے پکڑی۔ بھارتی میری ٹائم کے مطابق ایک پاکستانی ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی ایک کشتی کوبھارتی گجرات کے ساحل کے نزدیک گرفتار کیا گیا۔بھارتی بیان کے مطابق ماہی گیروں کی ایک السہیلی نامی کشتی گجرات کے انسداد تخریب کاری سکواڈ کی مدد سے تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی مگر کشتی نے رکنے کے بجائے رفتار تیز کر دی۔اس کشتی پر فائرنگ کی تو بھی یہ نہ رکی۔ بعد ازاں اس کشتی سے دس عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی انڈین کوسٹل گارڈز اور اینٹی ٹیررسٹ السکواڈ نے 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی رات کی۔کراچی سے چلنے والی کشتی اب بھارتی گجرات کے علاقے میں ہے اوراسکے زیر حراست اس کے عملے سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں