نیب کا اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف، منجمد اثاثے بحال

لاہور(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا، نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہائوس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکائونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکائونٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔لاہور انتظامیہ نے کہا کہ نیشنل اکائونٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکائونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں