کم وسائل اور افرادی قوت کے باوجود بلوچستان کے 83 فیصد حصے پر امن قائم کیا، ڈی جی لیویز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ لیویز فورس بلوچستان کے 83 فیصد حصے پر کم وسائل اور افرادی قوت کے باوجود امن کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے دنیا بھر کی طرح کمیونٹی پولیسنگ کا کردار ادا کر رہی ہے فیڈرل لیویز کو بلوچستان لیویز میں ضم کرنے کا پراسس چل رہا ہے ان کے ضم ہونے کے لئے رولز اور دیگر قواعد و ضوابط پورا کرنا ہوں گے پاکستان کے رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑے اور آبادی کے لحاظ سے چھوٹے صوبے میں 26350 بلوچستان لیویز فورس اور فیڈرل لیویز 6500 جوانوں کو ملا کر 330000 لیویز کے آفیسران اور جوان صوبہ بھر میں امن کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور فرائض کی ادائیگی کے دوران 256 لیویز آفیسران اور جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کیوئک رسپانس فورس کا قیام خوش آئند اقدام ہے اس یونٹ کے قیام سے بلوچستان کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹروں اور اضلاع میں کیو آر ایف فورس کی موجودگی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر اور ان کی صوابدید پر مہیا کی گئی ہے اس کیوئیک رسپانس فورس یونٹ کے قیام سے بروقت جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے بڑی مدد ملی ہے لیویز کے جوانوں اور کیوئیک رسپانس فورس کے جوانوں کو فوج سے کمانڈو اور لیویز کے اہلکاروں کو فرنٹیئر کور سے جدید تربیت دے کر ان کے استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے لیویز کو موجودہ حالات کے مطابق مسائل پر قابو پانے کے لئے جدید تربیت اسلحہ ساز و سامان کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں دیگر فورسز کی طرح لیویز کے آفیسران اور جوانوں نے بھی قربانیاں دے کر اس صوبے میں امن کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی ہے کیونکہ لیویز فورس دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر ایک اچھا ماڈل انگریز کے دور میں بلوچستان لیویز فورس قائم کرکے دیا تھا کیونکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جن میں امریکہ،سوڈان،جرمنی اور دیگر ممالک میں کمیونٹی پولیس کا قیام بلوچستان کی لیویز فورس کی طرز پر ہے جس کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کے لئے مقام لوگوں کو اس میں بھرتی کرکے ان کی خدمات سے کسی بھی شر پسند عناصر یا ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کرکے ان کی بیخ کنی کرنے میں آسانی رہتی ہے کیونکہ لیویز فورس میں مقامی لوگ ہیں اور وہ اپنے گلی محلوں علاقوں میں رہنے والوں کو بخوبی جانتے ہیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں لیویز کو ختم کرنے کی بجائے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے وسائل اور ساز و سامان کے علاوہ جدید تربیت دے کر اس سے بہت سے کام لئے جاسکتے ہیں 2002 سے 2007 لیویز فورس کو ختم کرکے اسے بہت نقصان پہنچایا گیا حالانکہ 83 فیصد علاقہ لیویز فورس کے پاس ہے جہاں پر کم وسائل افرادی قوت اور فنڈز کے باوجود فورس نے اپنے فرائض کی بجا آوری سے جرائم پر قابو پاتے ہوئے جو بھی واقعات ہوئے ان کے کیسز کو مہینوں میں حل کرکے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائے ہیں اور پھر امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 2010 ایک بار پھر کرائم پر قابو پانے کے لئے لیویز فورس کو ایک ایکٹ کے تحت بحال کیا گیا انہوں نے کہا کہ لیویز کو ختم کرنے کی بجائے اسے وسائل دے کر بلوچستان کمیونٹی پولیسنگ کا کام لینا چاہیے شہروں میں پولیس اور دیہی علاقوں میں لیویز سے کمیونٹی پولیس کا کام لے کر جرائم کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے ان کی خدمات سے بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ لیویز فورس کی وجہ سے صوبے میں امن کے قیام میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے انگریز کے دور میں سردار نواب اور قبائلی معتبرین کے توسط سے لیویز فورس کو فعال اور مضبوط بنایا گیا جس کا مقصد علاقوں میں امن کی بحالی کے لئے کام لیا گیا لیویز فورس کیونکہ مقامی لوگوں پر مشتمل ہے جو قبائلی اور علاقائی حوالے سے تمام رسم و رواج سے بخوبی واقف ہے۔لیویز فورس کیونکہ علاقائی لوگوں پر مشتمل ہے وہ اپنے مزاج کے مطابق معاملات پر قابو پاتی ہے جس طرح تربت مین لیویز فورس نے دھرنے کے شرکاء کو آن بورڈ لے کر ان کے ساتھ گفتگو کرکے حالات پر قابو پایا وہ قابل تحسین عمل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لیویز کے استعداد کار کو بڑھایا جا رہا ہے اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بہت سی ترامیم کرکے اس کے رولز اور دیگر قوانین میں بہتری لائی جا رہی ہے فیڈرل لیویز کیونکہ موروثی سسٹم کے تحت چل رہی تھی جس میں ملازمین کی ریٹائرمنٹ کا کوئی میکانزم نہیں تھا اور فیڈرل لیویز کی بلوچستان لیویز میں ضم ہونے سے اس کے رولز اور قوانین میں بہت تبدیلیاں لائی جائیں گی اس کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بہت سی تجاویز کے ذریعے اس میں بہتری لانے کے لئے صوبائی حکومت کو سمری بھیجی گئی ہے۔ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سازو سامان، تربیت اور دیگر وسائل کی فراہمی ممکن بنارہے ہیں۔ کیو آر ایف فورس کو ڈویژنل سطح پر فعال بنایا ہے اور وہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں موجود ہیں جس کا مقصد علاقے میں ہونے والے کرائم اور جرائم کی وارداتوں کے تدارک کے لئے فوری طور پر کوئک رسپانس فورس کے ذریعے کارروائی کرکے ملزمان کو قانون کے شکنجے میں جھکڑنا ہے ہمارے مالی مسائل کو حل کیا جائے تو بہت سی چیزوں کو ہم بہتر بناسکتے ہیں۔ کیو آر ایف فورس کے جوان کسی بھی شخص کے پاس ذاتی حیثیت میں گارڈ نہیں ہیں مختلف منصوبے پائپ لائن میں ہیں ہماری کوشش ہے کہ فورس کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے ان کی مالی اور انتظامی مشکلات اور مسائل کے حل کو ممکن بناکر زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے امن کی بحالی کو یقینی بنائیں۔


