نام نہاد قوم پرست جماعت حق دو تحریک کو کچلنا چاہتی ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گوادر دھرنا مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی اصل ماسٹر مائنڈ ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی ہے جو اپنی نشست کھوتے ہوئے دیکھ کر حق دو تحریک کو مکمل کچلنا چاہتی ہے۔ مگر یاد رہے بلوچستان کے عوام ماؤں، بہنوں پر برستی لاٹھیاں دیکھ رہے ہیں، اس ظلم کا ردعمل اگلے الیکشن میں اس پارٹی کو صفر کردے گا۔
Load/Hide Comments


