ٹوئٹر پر نازیبا اور غیر اخلاقی کمنٹس، سلیم صافی نے قاسم سوری کیخلاف درخواست جمع کرادی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست موصول۔ نجی ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست میں موقف اپنایا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیے۔ انہوں نے استدعا کی کہ قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
Load/Hide Comments


