عبدالقادر کے انتقال کے تین سال بعد تعزیت، عمران خان کے بلانے پر اہلخانہ نے انکار کردیا

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے اہلخانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تعزیت کیلئے انہیں اپنی رہائش گاہ پر بلایا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ عمران خان نے کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے اہلخانہ کو زمان پارک میں اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی۔ یاد رہے کہ عبدالقادر کا انتقال سوا تین برس قبل 6 ستمبر 2019 کو ہوا تھا۔عبدالقادر کے اہلخانہ کی جانب سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہوئیں تو مرحوم کرکٹر کے بیٹے سلیمان قادر نے ایک ویڈیو میں تصدیق کی کہ خاندان کی جانب سے انکار کیا گیا ہے۔سلیمان قادر نے کہا کہ ایک دو روز قبل عمران خان کی جانب سے رابطہ کیا گیا کہ ”خان صاحب نے آپ کو بلایا ہے دعا کیلئے فاتحہ پڑھنے چاہتے ہیں آپ کے فادر کیلئے”۔ہم نہیں گئے دیکھیں ہمارے والد صاحب کو ساڑھے تین سال ہو گئے ہیں اس دنیا سے گئے ہوئے اور ویسے بھی جیسے میرے فادر اس دنیا سے گئے ہیں تو جس نے بھی دعا کرنی ہے وہ آپ کے گھر پر آتا ہے اور تعزیت کرتا ہے، دعا فاتحہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ مناسب نہیں لگا مجھے یا میری فیملی کو والدہ کی طرف سے بھی کہ ہمیں زمان پارک یا کہیں پر بھی جا کر اپنے فادر کیلئے دعا کی جائے،اس وجہ سے ہم لوگ نہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں