کوہلو، لیویزکی حالیہ بھرتیوں میں لواحقین کوٹہ کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی سرعام توہین کی گئی، لواحقین کی پریس کانفرنس

کوہلو (نمائندہ انتخاب ) تفصیلات کے مطابق ضلعی آرگنائزیشن لواحقین گرائنڈ الائنس جاوید بلوچ، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری حمید مری، سینٹر نائب صدر بہار خان، جنرل سیکرٹری جمال خان، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسحاق مری، سہراب خان، نصیب اللہ، بہادر شاہ، بلال مری و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں لیویز بھرتیاں کرکے لواحقین کوٹہ کے 36 میں سے کسی ایک کا بھی نام شامل نہیں کیا گیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں کہا کہ ڈی جی لیویز، ضلعی ڈپٹی کمشنر اور میجر رسالدار کی ملی بھگت سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی فیصلے کا سرعام توہین کی گئی ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت قربانیاں دئے ہیں جیلوں میں پڑے رہے مگر لیویز کی حالیہ بھرتیوں میں ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے بہت جلد صوبائی چیرمین عباس مینگل کی سربراہی میں ڈی جی لیویز، ڈپٹی کمشنر کوہلو اور رسالدار میجر رسالدار پر کیس دائر کریں گے، انہوں نے کہا کہ سابقہ ڈی جی لیویز قادر بخش پرکانی جوکہ ایک ایماندار آفیسر تھے اس کو ہٹا کر ایک کٹھ پتلی کو ڈی جی لیویز تعینات کیا گیا کٹھ پتلی وزیراعلی اور اس کے نااہل کابینہ سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے، انہوں نے کور کمانڈر کوئٹہ ریجن جنرل آصف غفور باجوہ، وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان، کمانڈر ایف سی و دیگر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیویز کی حالیہ بھرتیوں میں لواحقین کوٹہ کو نظر انداز کرنے کی نوٹس لیکر لواحقین کے 36 امیدواروں کو شامل کیا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں