قلات میں کنٹینر پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی، ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی
قلات (انتخاب نیوز) قلات میں شاہراہ رودینجو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کنٹینر پر فائرنگ۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ مسلح افراد کار میں سوار تھے۔وٹزکار کو لیویز نے تحویل میں لے لیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔ واقعے کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے شاہراہ کو بلاک کردیا۔
Load/Hide Comments


