بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے جانیوالے وزراء پر تنقید، شیری رحمن کی طیارے میں ٹک ٹاک وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی میں شرکت کیلئے جانے والی پیپلزپارٹی کے وزرا تنقید کی زد میں۔ شیری رحمان کی چارٹرڈ طیارے میں بنائی گئی ٹک ٹاک وائرل ہوگئی۔ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے 27 دسمبر کو نجی ایوی ایشن کمپنی کا طیارہ چارٹر کیا گیا۔ جہاز میں شیری رحمن کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنادیا اور ایک ٹوئٹر صارف نے ویڈیو پر تنقید کرتے لکھا کہ شادیوں والا میک اپ، ناچ گانے اور جہاز کی مفت سیر، یہ بے نظیر کی برسی پر جارہے ہیں یا میوزیکل نائٹ پر جارہے ہیں۔ شیری رحمان کی بنائی ٹک ٹاک پر پی پی ارکان اسمبلی نے شیری رحمان سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیری رحمان کی ٹک ٹاک ویڈیو تنقید کا باعث بنی اور پارٹی پر تنقید ہوئی۔ تنقید کے جواب میں شرمیلا فاروقی کے اخراجات ارکان اسمبلی کی اپنی جیب سے دینے کا دعویٰ کیا۔ چارٹر کمپنی کوکراچی سے سکھر پھر واپس کراچی کا کرایہ 14لاکھ 25 ہزار روپے دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے 19 وی آئی پیز نے چارٹر طیارے سفر کیا جن میں وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی شامل تھے۔ پی پی وزرا و ارکان سے دو طرفہ ٹرپ فی مسافر ایوی ایشن کمپنی نے 75 ہزار فی مسافر چارج کیے جبکہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو یک طرفہ سفر کے بھی 75 ہزار چارج کیے گئے۔ چارٹر طیارے میں وفاقی وزیر شیری رحمان، قادر پٹیل، نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر تاج حیدر نے سفر کیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر جام خان شورو، گیان چند ایسرانی، رکن اسمبلی شیرمیلا فاروقی، سعدیہ جاوید سمیت دیگر نے برسی میں شرکت کیلئے چارٹر طیارے میں سفر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں