وزیراعظم شکایت سیل کو ایف آئی اے کیخلاف درجنوں درخواستیں موصول
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایف آئی اے سے متعلق وزیر اعظم شکایت سیل کو درجنوں درخواستیں موصول ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران وزیر اعظم شکایت سیل میں 111 شکایات موصول ہوئیں،انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے سے 31 شکایات موصول ہوئیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاء ڈیپارٹمنٹ کی دو جبکہ سائبر کرائم ونگ کی 8 شکایات موصول ہوئیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سے متعلق 4 جبکہ بلوچستان اور کوئٹہ سے متعلق ایک ایک شکایت موصول ہوئی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پنجاب زون ملتان سے انسانی سمگلنگ کی 12 شکایات موصول ہوئیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ لاہور سے متعلق 48 شکایات موصول ہوئیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 111 میں سے 67 شکایات حل کر لیں۔دیگر شکایات کو بھی حل کیا جا ریا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک ہفتے کی رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔


