بحریہ نے سمندر میں دو کشتیوں سے دو ارب روپے کی منشیات پکڑلی
کراچی (انتخاب نیوز) بحریہ نے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ ترجمان بحریہ کے مطابق بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا، اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوکشتیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران دو کشتیوں سے 15 سو کلو گرام حشیش اور 143 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کرکے ضبط کرلی گئی، قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا دو ارب روپے ہے۔ترجمان نے کامیاب آپریشن کو بحریہ کی سمندر میں مثر نگرانی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے بحریہ کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


