گڈانی کے ساحل پر 22 ارب روپے کی لاگت سے کا ر مینو فیکچرنگ پلانٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز
لسبیلہ (انتخاب نیوز) پریمیئر موٹرز لمیٹڈجرمن کمپنی Foxموٹرز کے اشتراک سے حب اسپیشل اکنامل زون (SEZ)میں گڈانی کے ساحل پر ایس یو وی کا ر مینو فیکچرنگ پلانٹ پر 22ارب روپے کی سرمایہ کار ی کرے گا تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا پیدواری عمل 2024ء کے آخر تک شروع ہو گا،سالانہ 28سے30ہزار گاڑیاں تیار کی جائیگی کار مینو فیکچرنگ نگ کے کارخانے میں 6سے8روپوٹ بھی معاونت کریں گے مقامی لوگوں کے حقوق کی پاسداری ہو گی روزگار سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عہد یہ بات گزشتہ روز پریمیئر موٹرز لمیٹڈ کی جانب سے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ (SEZ) کے زیر نگرانی پبلک ہیئرنگ کے موقع پر شرکاء کو بتائی گئی پبلک ہیئرنگ کے مہمان خاص سیکرٹری انڈسٹریز بلوچستان عابد سلیم قریشی تھے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر لیڈا فرید احمد محمد حسنی،لیڈا کے سینئر ڈائریکٹر مہتاب احمد،حلیم لاسی،جام زاہد شورو،میر اسلم عالیانی،انور مگسی و دیگر سمیت کمپنی کے جنر ل منیجر آپریشن منصور سلطان ڈایکٹر علی خان پروجیکٹ ہیڈ نوید احمد مینجر سول عثمان علی ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان،ASPپولیس حب محمد مراد کاندڑو سابق نائب ناظم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لسبیلہ ابراہیم دودا،کند گڈانی کی اہم شخصیات عبدالغنی گدور،جمعہ خان،مراد بخش گدور،جمیل گدور،آزاد عباس گدور سمیت علاقے کے دیگر افراد موجود تھے پبلک ہیئرنگ کے شرکاء اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز بلوچستان عابد سلیم قریشی نے کہاکہ حب کے اسپیشل اکنامک زون میں گڈانی کے ساحل پر پریمیئر موٹرز کی جانب سے 22ارب روپے کی سرمایہ کاری بلوچستان حکومت کی صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی طرف سے بھر پور اعتماد ہے بلوچستان میں انویسٹمنٹ کرنے والوں اور انکے سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کر نے ساتھ ساتھ مروجہ مراعات اور ٹیکسز میں چھوٹ کو بھی یقینی بنایا جائے گا انھوں نے بتایا کہ سی پیک کے حوالے سے اسپیشل اکنامک زون بوستان میں 10ہزار ایکڑ پر بنایا جارہا ہے جبکہ دوسرا SEZحب میں بنایا گیا ہے انھوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ حب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا صنعتی زون بھی حب میں ہے اور اسپیشل اکنامک زون بھی حب میں آیا ہے اس سے یہاں پر معاشی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا انھوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی خواہش ہے کہ بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آئے اور یہاں کے نوجوان صرف ابتدائی تعلیم کے بعد کلرک چپڑاسی اور چوکیدار کی ملازمت کے بجائے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اور فنی علم سیکھ کر اعلیٰ عہدوں پر پہنچیں اور یہاں کے عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہو اور بلوچستان کے نوجوان فنی ہنر حاصل کر کے اپنے ملک اور صوبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے خاندانوں کو اعلیٰ معیار زندگی دے سکیں سیکرٹری انڈسٹریز نے مزید کہاکہ صرف اس پلانٹ کی برآمدات سے ملک کو سالانہ 44ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہو گا انھوں نے کہاکہ اسوقت ملک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ضرورت ہے انھوں نے کار مینو فیکچرنگ پلانٹ کمینی کی طرف سے علاقے کے عوام کو CSRکے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ CSRپالیسی مرتب کررہا ہے جسکے تحت سرمایہ کار جہاں کمپنی لگائیں گے وہاں پر علاقے کی ترقی اور مقامی لوگوں کے روزگار کے پابند ہونگے علاقے میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے اقدامات انکی ذمہ داریوں میں شامل ہونگے انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے نہ حکومت اور نہ ہی علاقے کے عوام اپنے حقوق سے دستبردار ہونگے۔


