ہر سال کی طرح سالِ نو 2023 کا آغاز بھی کتاب میلہ سے کیا جائیگا۔

شال: سماجی کارکن و سیاست دان لالا رحمت بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہر سال کی طرح سالِ نو 2023 کا آغاز بھی کتاب میلہ سے کیا جائگا۔لالا رحمت کا کا مذید کہنا تھا کہ بلوچ قوم کو کتابوں سے قربت لانے کے لیے سالِ نو 2023 کا آغاز کتابوں سے کیا جائیگا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ بلوچ قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ سال نو 2023 کو ہونے والی کتاب میلہ میں ہر سال کی طرح کثرت سے شرکت کرے اور کتابوں سے قربت حاصل کر کہ بلوچ قوم کو ایک باشعور قوم بنانے کے لیے کوشاں رہے۔

یاد رہے کہ جہاں دنیا بھر میں سال نو کا آغاز بڑے بڑے جشن و پروگراموں سے کیا جاتا ہے لیکن بلوچستان کہ نوجوان دنیا بھر سے یکسر مختلف سالِ نوں کا آغاز کتابوں سے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں