مسجد اقصیٰ اور اطراف سے 4 فلسطینی نوجوان گرفتار
غزہ(انتخاب نیوز)اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے 4فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو یروشلم کے رہائشی دو فلسطینی نوجوانوں کو مسجد اقصی کے صحن سے گرفتار کیا گیا۔جبکہ دو نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے اطراف سے حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے پہلے ان کی تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی تاکہ یروشلم کے رہائشیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔
Load/Hide Comments


