ملک بھر میں بینکس آج بند رہیں گے

لاہور:نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے ملک بھر میں تمام بینکس (آج) پیرکو بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے تمام بینکس نئے سال کے پہلے روز یکم جنوری کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کے لئے بند ہوتے ہیں تاہم یکم جنوری کو اتوار کی تعطیل کی وجہ سے بینکس (آج) پیر کو بند کریں گے۔ بینکوں کا عملہ سالانہ کلوزنگ کے لئے معمول کی ڈیوٹی پر موجود ہوگا تاہم عوامی لین دین نہیں ہو گا۔ بینکس تین روز کی تعطیلات کے بعد کل (منگل) کے روز کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں