دوسرا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
کراچی (انتخاب نیوز)کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، مہمان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 100 رنز مکمل کر لیے ہیں۔کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نعمان علی اور وسیم جونیئر فائنل الیون میں شامل نہیں، جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم نے گزشتہ روزجم کر ٹریننگ کی، جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد تنہا پریکٹس میں مصروف دکھائی دیے۔
Load/Hide Comments


