سی پیک کے شاہراتی نیٹ ورک کی بدولت پاکستان کی خطے میں جغرافیائی حیثیت مزید مستحکم ہوگی، این ایچ اے

لاہور (انتخاب نیوز) وزارت مواصلات کے تحت سی پیک کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں ممبر سینٹرل زون نیشنل ہائی وے اتھارٹی نوید اقبال واہلہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے شاہراتی نیٹ ورک کی بدولت پاکستان کی خطے میں جغرافیائی حیثیت مزید مستحکم ہوگی اور وطن عزیز نئی اقتصادی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوگا۔ معاشی ترقی کے حصول کے اہداف کو یقینی بنانا این ایچ اے کا عزم ہے۔ وطن عزیز کی موجودہ اہم شاہراہوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹریڈ کاریڈور کی توسیع اور ماہ رواں میں سکھر، حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد وزیراعظم پاکستان محمدشہباز شریف اپنے دست مبارک سے رکھ دیا ہے۔ این ایچ اے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے سڑکوں کے قیام اور توسیعی پروگرام کے وژن آگے بڑھا رہی ہے، شاہراہوں کے تحفظ کیلئے ہمیں اوورلوڈنگ، تیز رفتاری اور دیگر سفری قباحتوں کو یکسر ختم کرکے محفوظ ترین سفر کو یقینی بنانے کیلئے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے نہ صرف نئی قانون سازی میں مدد ملے گی بلکہ نافذ قوانین پر مکمل عمل داری کے اقدامات کو بھی فروغ ملے گاتاکہ ہم عالمی معیار کے روڈ انفراسٹرکچرکے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوکر معاشی اور اقتصادی طور پر ابھر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں این ایچ اے کے زیر اہتمام سالانہ مرمتی پروگرام2022-23 پبلک سٹیک ہولڈر مشاورتی کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر عمران علی آغا جنرل منیجر این ایچ اے پنجاب نارتھ،چوہدری افتخار ساجد جنرل منیجراین ایچ اے پنجاب ساؤتھ،محمد اشفاق ڈائریکمر مینٹی نینس کے پی،اسد خورشید کھوکھر جنرل منیجر (M-4)،منظور اربارب وزیر ذادہ جنرل منیجر موٹروے (M-1۹ شعیب خٹک جنرل منیجر ناردرن ایریا،اسد شبیر ڈائریکٹر،شاہد وحید ڈائریکٹر انجنیئرنگ،غلام شبیر آر ٹی او پنجاب،غلام طاہر آر ٹی او لاہورکے علاوہ اختر خان نیازی آل پاکستان ڈرائیور ایسوسی ایشن پاکستان،حاجی نوید بٹ صدر آل پاکستان اْونرز ڈرائیور یونین پنجاب،ملک ظفر اقبال جنرل سیکرٹری آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سمیت دیگر مقررین شامل تھے۔جبکہ خیر مقدمی کلمات محمد نسیم خٹک جنرل منیجر (RAMD) نے پیش کئے۔ ممبر سینٹرل زون پنجاب این ایچ اے نویداقبال واہلہ نے کہا کہ ملکی تجارت کی نقل و حمل کا 85 فیصد انحصار موجودہ شاہراہوں کی بدولت ہے اور نئی مالی سال میں این ایچ اے نے شاہراہوں کی ترقی و توسیع کیلئے خطیر رقم مختص کئے ہیں۔جبکہ تزئین و آرائش،مرمت سازی اور بحالی کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں تاکہ شاہراہوں کی ترقی و ترویج کو فروغ مل سکے۔ ممبر سینٹرل زون پنجاب این ایچ اے نوید اقبال واہلہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کو راہداری فراہم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ وسطی ایشیائی ممالک تک تجارت فروغ پاسکے۔این ایچ اے شاہراتی نیٹ ورک اور دوردراز علاقوں کو قومی دھارے میں لاکر علاقائی ترقی کے ساتھ ساتھ ملکی معاشی،بہتری صوبوں میں باہمی اتحاد کے مظہر کا خواہاں ہے۔موجودہ سڑکوں کی مرمت اور بحالی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے ہیں۔پڑوسی ممالک بھی پاکستانی شاہراہوں اور شاہراتی نیٹ ورک کے استفادہ کے خواہاں ہیں۔ آج دنیاگلوبل ویلج کا روپ دھار چکی ہے۔این ایچ اے کی بدولت پاکستان کے ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک سفری نظام الاوقات میں 72 گھنٹوں سے کم ہوکر 36 گھنٹوں کا دورانیہ ہوگیا ہے۔جبکہ سیاحت و ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بھی خاطر خواہ پزیرائی ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے بجٹ کے تحت سڑکوں کی مرمت و بحالی اور ہائی وے سیفٹی کیلئے موٹرویز نیٹ ورک کیلئے کثیر رقم مختص کی گئی ہے۔ جنرل منیجر آر اے ایم ڈی نسیم خان خٹک نے کہا کہ اوورلوڈنگ شاہراتی نیٹ ورک کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔ پاکستان میں ٹرک پرلوڈ کی اجازت 12 ٹن ہے لیکن ٹرک پر 24ٹن سے30 ٹن تک وزن لے جاتے ہیں۔ اس طرح کے اجلاسوں کامقصد ملک میں روڈ سیفٹی میکانزم کو مزید بہتر بنانا ہے۔اس کیلئے قومی شاہرات پرہر 50 کلومیٹر پر ایمرجنسی رسپونس سنٹرز قائم کرنے کی منصوبہ کی گئی ہے۔ کانفرنس میں مختلف شعبوں ایوان صنعت و تجارت،سول سوسائٹی،ٹرانسپورٹرز،انجمن تاجران کے نمائندوں نے مفصل تجاویز اور سفارشات پیش کیں،جنہیں این ایچ اے کے سالانہ مینٹینینس پلان 2022-23 میں شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔کانفرنس میں اوورلوڈنگ کو کم کرنے اور شاہراہوں کے ماحول کی بہتری کے اقدامات کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں