چاغی، پاک ایران شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چاغی (انتخاب نیوز) دالبندین کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم سے 3 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی ہوگئے پرنس فہد ہسپتال ذرائع کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ تالو لانڈھی کے مقام پر تین تیز رفتار سامان سے لوڈ ایرانی زمبیاد گاڑیوں میں تصادم سے شاہ نذر،عبد الخالق، گل محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دیگر 3 شدید زخمی ہوگئے حادثے کے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال پہنچایاجنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں کا تعلق وڈھ، خضدار، جبکہ ایک کا تعلق افغانستان دیگر کا چاغی سے بتایا جاتا ہے، مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں