وزیراعلیٰ پنجاب کو ہرصورت اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا،انہیں شکست بھی ہوگی،عطا تارڑ
لاہور(انتخاب نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے ممبرز کا ایشو ہے نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے سے قاصر ہیں،ہمارا ہدف وزیر اعلیٰ تھا سپیکر نہیں، ابھی معاملہ عدالت میں ہے وزیر اعلیٰ گھبرائے ہوئے ہیں، وزیراعلی کو ہرصورت اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، یہ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر آباد حملہ کیس کی جے آئی ٹی کسی آئین اور قانون کے تابع نہیں، بغیر کسی وجہ سے لوگوں کو حراست میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدثر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے، پولیس نے دونوں نوجوانوں کی گرفتاری نہیں ڈالی، اگر یہ روش شروع ہوگی تو یہ خطرہ ناک رحجان سیٹ ہورہا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا یہ رجحان خطرہ ناک ہے، پنجاب پولیس مِسنگ پرسن کا کیس بنانا چاہتی ہے، آئی جی پنجاب سے درخواست ہے، دو بے گناہ مظلوم لوگوں کو اٹھا لیں اور کوئی نہ پوچھے، چیئرمین نیب سے بھی درخواست ہے لاہور ماسٹر پلان کا نوٹس لیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم آئی جی پنجاب کے پاس بھی جا رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے بارے میں نہیں جانتا۔ ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں، عجلت میں انتخاب سے امیدواروں کے حقوق متاثر ہوسکتے ہیں، ہر امیدوار کا حق ہے کہ یو سی کی حد بندیاں ہوں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے آنے پر اعتماد بحال ہوا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، اب معیشت بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ، چار اداکاروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔


