بجلی کا کم استعمال، وفاقی حکومت کا مارکیٹیں ساڑھے8 بجے بند کرنے کا اعلان

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی لاتے ہوئے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں منگل 3 جنوری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس میں اجلاس سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ نے بتایا کہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں توانائی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت وفاقی اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں