مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا
لاہور: (انتخاب نیوز) پنجاب حکومت نے ‘توانائی بچاؤ مہم’ کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے فیصلے مسترد کرتے ہیں ہم یہ معاملہ کابینہ میں لیکر جائیں گے، وفاقی حکومت کو یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لانا چاہیے تھا، معیشت پہلے ہی تباہ ہے، پنجاب حکومت وفاقی حکومت کا دکانیں ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتی ہے۔میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے فیصلے پنجاب حکومت کو قبول نہیں، وفاقی حکومت ناکامی کے فیصلے عجلت میں کر رہی ہے، اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جائے گی، چیمبرز اور دکانداروں سے میٹنگ کرکے فیصلہ کریں گے، معیشت پہلے ہی سکڑ گئی ہے اور حکومت اپنی ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔


