سوراب، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

سوراب(صباح نیوز)سواراب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق سوراب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی سوراب بازار میں فائرنگ سے میر محمدوارث سناڑی اوراس کا دوست الطاف حسین شدید زخمی ہوگئے،زرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد زخمیں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ابتداہی طبی امداد کیلئے منتقل کردیا جس کے بعد مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کردیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں