کسی دوسرے ملک کیخلاف کارروائی کے کوئی ثبوت نہیں، افغانستان نے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کردیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تمام علاقوں پر امارت اسلامیہ کا کنٹرول ہے۔افغان سرزمین تخریب کار حملوں کے لیے استعمال ہونے سے متعلق امریکا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کے کوئی ثبوت نہیں۔واضح رہے کہ ترجمان امریکی محکہ خارجہ نے کہا تھا کہ افغان عبوری حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی۔امریکا نے افغان سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے کی پاسداری کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں