کراچی ٹیسٹ چوتھا روز، نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آﺅٹ
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑی آو¿ٹ 277 رنز پر ڈکلیئر کردی، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 319 رنز کا ہدف ملا ہے۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 318 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کرنے کے بعد اننگز ڈکلیئر کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل 74، ٹام بلینڈل 74 ، ٹام لیتھم 62 اور کین ولیمسن 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں گنوادی ہیں۔ پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساو¿تھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پاکستانی کی دوسری وکٹ بھی صفر پر ہی گری جب نائٹ واچ میں میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے اش سودھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کھیل ختم ہوا تو امام الحق صفر پر ناٹ آو¿ٹ تھے۔ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 407 رنز 9 کھلاڑی آو¿ٹ سے کیا تو سعود شکیل 124 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ابرار احمد نے ابھی اپنا کھاتا کھولنا تھا۔ سعود شکیل نے اش سودی نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لیکر ابرار احمد کو دیا لیکن ابرار پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے، اس طرح پاکستانی ٹیم 408 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 41 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔


