وہ کونسا ادارہ ہے جس نے نوید کی ویڈیو بنائی، فوج ملک کو اکٹھا رکھنے والی ہوتی تو ملک ٹوٹتا کیا، عمران خان
لاہور (انتخاب نیوز) رجیم چینج کرنے والے غدار ہیں۔ میں نے 4 لوگوں کا نام لے کر ویڈیو باہر بھجوا دی ہے جو مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے ایجنسیز کے اندر بیٹھے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ آپ کو قتل کرنے کا پلان بن رہا ہے۔ جن 4 لوگوں کے قتل کے نام آرہے تھے انہوں نے پلان کیا اسکو ایک مذہبی رنگ دیا جائے، کون تھا جو روک رہا ہے تھا پنجاب میں FIR کٹوانے سے کون تھا جو ڈر رہا تھا ایف آئی آر کٹوانے سے۔ کون اتنی بڑی طاقت تھی جو حکومت سے بڑی تھی جو سب کو روک رہا تھا۔ نوید کو مارنا تھا وہ بچ گیا معظم جاں بحق ہوگیا۔ پیچھے سے کسی نے گولی ماری جو نوید کو مارنا چاہتا تھا۔ لیاقت علی خان والا کیس بنانا تھا،وہ کون تھے۔ وہ کونسا ادارہ ہے جس نے ملزم نوید کی ویڈیو بنائی۔ وہ کون پاور تھی جس نے روکا ایف آئی آر کٹوانے سے۔ ڈی پی گجرات کو کس نے کہا تھا ویڈیو بھیجو ہمارے مخالف صحافیوں کو۔ مجھے پتا ہے وہ کون تھا۔ اگر فوج ملک کو اکٹھا رکھنے والی ہوتی تو ملک ٹوٹتا کیا۔ فوج نہیں سیاسی جماعتیں ملک کو اکھٹا رکھتی ہیں۔ اگر آپ واحد پارٹی جسکا ساری جگہ ووٹ بینک ہے اسکو قتل کر دیں گے کیا تو آپ ملک کی سلامتی رکھ سکتے ہیں۔ یہ تو آپ کے دشمن کر سکتے ہیں لیکن محافظ کیسے یہ کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس صاحب میں کسی سے امید نہیں رکھتا آپ سے امید ہے اس کیس پر انصاف کریں۔


