دکانیں اور شادی ہال جلد بند کرنے کے فیصلے کو کوئٹہ کے تاجروں نے ہوا میں اڑادیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے دکانیں اور شادی ہال جلد بند کرنے کے فیصلے کو تاجروں نے ہوا میں اڑادیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے توانائی بچت پلان کے تحت دکانیں رات ساڑھے آٹھ بجے اور شادی ہالز،ریستوران رات 10بجے کرنے کے اعلان کو تاجروں،شادی ہالز اور ریستوران مالکان نے ہوامیں اڑادیا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ، قندھاری بازار، مسجد روڈ، پرنس روڈ،فاطمہ جناح روڈٗ لیاقت بازار، عبدالستار روڈ، مشن روڈ، طوغی روڈ اوردیگر علاقوں میں دکانیں اور شاد ی ہالز رات گئے تک کھل رہے ہیں اورشادی ہالز میں دس بجے کے بعد بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں