نواز شریف اور مریم نواز لندن سے جنیوا پہنچ گئے، شہباز شریف سے اتوار کو ملاقات متوقع
جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک ) سربراہ ن لیگ نواز شریف اور سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں، نواز شریف کی وزیر اعظم شہباز شریف سے جنیوا میں ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اپنی والدہ کی سیاست میں مدد کرنا چاہتے ہیں اور وہ جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے مستقل طور پر پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


