بلوچستان، 7 سے 12 تاریخ تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات
کوئٹہ(انتخاب نیوز)محکمہ موسمیات کے میٹرا لوجسٹ خاور فریال نے کہا ہے کہ7 جنوری سے 12 تاریخ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس حوالے سے موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کی گئی ہے اور اسی حوالے سے متعلقہ اداروں کو ، عوام کو اس صورتحال سے باخبر رکھ کر اقدامات اٹھانے کے لئے آن بورڈ لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ اور موثر اقدامات کو یقینی بناکر عوام کو مصیبت سے محفوظ رکھا جاسکے ، ماہ دسمبر میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کے علاقوں بارکھان 1 ملی میٹر، دالبندین 5.6 ملی میٹر، گوادر 4 ملی میٹر، قلات 14 ملی میٹر، خضدار 7.7 ملی میٹر، پنجگور 10 ملی میٹر، پشین 3 ملی میٹر، کوئٹہ 12 ملی میٹر، تربت 34.2 ملی میٹر، اورماڑہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 7 تاریخ سے 12 تاریخ تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے امکانات ہیں ۔


