حق دو تحریک کو کالعدم قرار دینے کی افواہوں میں صداقت نہیں، کمشنر مکران
گوادر ( بیورو رپورٹ ) کمشنر مکران ڈویژن سید آغا فیصل احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں پریس کانفرنس کرتے ھوۓ کہا ہے کہ حق دو تحریک کے رھنماؤں کی خلاف سادہ کارروائی کی گئی ہے کوئی آپریشن نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی سے کوئی بدلہ لیا گیا ہے ۔ حق دو تحریک کے ایکسپریس وے میں دھرنے سے گوادر پورٹ بند ھوگیا تھا اور پورٹ کے اندر موجود غیر ملکی باشندے سمیت ۔ مختلف محکموں کسٹم ۔ گوادر پورٹ ۔ نیوی اور دیگر لوگ محصور ھوکر رہ گۓ تھے جس کے سبب ھمیں یہ کارروائی کرنا پڑی، کارروائی کے علاوہ کوئی دوسرے آپشن کی گنجاھش باقی نہیں رہ گئی تھی وہاں حق دو تحریک کے کچھ اعلی قیادت نے رضاکارانہ گرفتاری دی اور کچھ قیادت روپوش ہوگئے۔ تمام کارروائی قانونی طریقے سے سرانجام دیا گیا ایسی کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی کہ جس سے غیرقانونی اقدامات کا عنصر نکلے۔ انھوں نے کھاکہ مزاکرات کے لیۓ کوئٹہ سے اعلی سطحی وفد بھی گوادر آیا تھا لیکن ان سے ملاقات نہیں کی گئی۔ انھوں نے کہاکہ عورتوں کو آگے کرکے مرد انکے پیچھے چھپ جاہیں یہ اسلامی روایت نہیں ہے اور کلچر کے بھی خلاف ہے ۔ اگر کوئی چاھتا ہے کہ وہ عورتوں کو آگے کرکے پولیس پر پتھراؤ کرینگے انکو شھید کرینگے تو میں عورتوں کو یہ بتانا چاھتا ھوں کہ وہ ایسے شرپسندوں کے بہکاوے میں مت آئیں بلکہ ان سے دور رہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ھزاروں لوگوں کے بھیڑ میں اگر کسی صحافی کو پتھر یا دھکہ لگا ھوگا توایسے بڑے ھجوم میں اس طرح کے واقعات ھوتے ہیں پھر بھی اگر صحافیوں کی دل آزاری ھوئی ہے تو میں معزرت خواہ ھوں ۔ انہوں نے کہ آئین پاکستان ہر کسی کو ملنے اوربات کرنے کا حق دیتا ہے اور یہ حق ان سے کسی ادارے کا افسر بھی نہیں چھین سکتا ۔ گوادر آج بھی آزاد ہے جنکو کوئی مسلہ درپیش ہے تو وہ اپنا آئینی حق بلکل استعمال کر سکتا ہے ۔ لیکن آئندہ اس طرح کسی کو بھی لوگوں کو اس طرح یرغمال بنانے کی اجازت قطعا نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی انکاری نہیں کے سمندری حدود میں ٹرالرز نہیں ہیں بلکہ ٹرالرز رات کی تاریکی میں چھپ چھپاکے آتے ہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ محکمہ فشریز کاروائی نہیں کررہا ہے محکمہ فشریز نے گزشتہ پچاس دنوں میں بارہ ٹرالرز پکڑ لیۓ ہیں ۔ ھماری شبانہ روز کوشش ہے کہ ھم مکران کی ساحل کی حفاظت کریں عوام اور فشرمین کی تعاون سے ہی ٹرالرنگ پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان سیف اللہ کھیتران ۔ ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر ۔ ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے


