نوشکی میں سیلاب متاثرہ افراد کے مکانات، چار دیواری اور زرعی بندات تاحال نہ بن سکے

نوشکی (انتخاب نیوز) سیلاب سے متاثرہ افراد کے مکانات، کچے چار دیواری اور زمینداروں کے زرعی بندات تاحال نہ بن سکے۔ حکومتی سروے ہونے کے باوجود تاحال فنڈز ریلیز نہ ہوسکیں۔ نوشکی کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کے باوجود گزشتہ مہینوں سیلاب نے تبائی مچادی تھی، سینکڑوں کچے مکانات دیواریں منہدم ہوچکے تھے اور زرعی بندات کو سیلابی پانی بہا کر لے گئی، نوشکی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کا سروے بھی کیا گیا اور زمینداروں کے زرعی بندات کے نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا گیا مگر تاحال کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی نوشکی کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے نوشکی کے سیلاب متاثرین کے مکانات اور زمینداروں کے زرعی بندات کے تعمیر کے لئے فنڈز ریلیز کیا جائے، عوامی نمائندے اور انتظامی آفیسران اپنا کردار ادا کریں تاکہ سیلاب متاثرین کی داد رسی ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں