خاتون سکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں, آصف زرداری

کراچی (انتخاب نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ خاتون سکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے توہین مذہب کا الزام شرمناک ہے، خاتون سکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ توہین مذہب کا الزام انتہائی خطرناک عمل ہے، خاتون سکیورٹی آفیسرکی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں، کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور عوام کو ایسی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، الزام غلط ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے۔خیال رہے کہ کراچی ائیرپورٹ کارگو کے ممنوعہ علاقے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے شعبہ ویجیلینس کی انچارج ثمینہ مشتاق نے بغیراسٹیکرکی گاڑی کو پارکنگ سے روکا تو سی اے اے ملازم سلیم نے خاتون سکیورٹی انچارج کو دھمکیاں دیں اور جھگڑے کو مذہبی منافرت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جہاں سی اے اے ملازم سلیم دوست کی بغیرپاس والی گاڑی پارک کراناچاہتا تھا جس پرجھگڑاہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں