انتظامیہ کی کارروائی، سبزل روڈ پر آٹے کے گودام پر چھاپہ،زخیرہ اندوزی پر گودام سیل
کوئٹہ(این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاالمنعم کا سبزل روڈ پر آٹے کے گودام پر چھاپہ،زخیرہ اندوزی پر گودام سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر گندم اور آٹا زخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر کے گوداموں پر ریڈ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاالمنعم نے سبزل روڈ پر آٹے کے گودام پر چھاپہ مار کر زخیرہ اندوزی پر گودام سیل کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


