پاکستان پیپلز پارٹی نے سردار فتح محمد محمدحسنی کی رکنیت بحال کردی
دالبندین (انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے سردار فتح محمد محمدحسنی کی رکنیت بحال کردی۔ قریبی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک کی موجودگی میں سردار فتح محمد محمدحسنی، سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی، میر عیسی جان محمدحسنی اور ملک شاہ گورگیج نے ہفتے کو بلاول ہاس کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے بعد پی پی پی کے صوبائی قیادت نے سردار فتح محمد محمدحسنی کی رکنیت معطل کی تھی جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


