پرویز الہی کی بچاو مہم چوہدری شجاعت کے راستے پی ڈی ایم میں ہے،حمد اللہ
اسلام آباد(انتخاب نیوز)تر جمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ لا ہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہے،پرویز الہی کی بچاو مہم چوہدری شجاعت کے راستے پی ڈی ایم میں ہے، ورنہ ہر صورت میں چوہدری پرویز الہی کو جانا ہوگا،عنقریب ایک دن عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے کہیں گے پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی بنانا میری غلطی تھی،عمران خان کے پی کے اسمبلی کیوں تحلیل نہیں کرتے؟وہاں کسی قسم کا رکاوٹ نہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نہ پارلیمنٹ جاتے ہیں نہ اسمبلی تحلیل کرتے ہیں نہ مستعفی ہوتے ہیں نہ مراعات چھوڑتے ہیں،وہ ڈیموکریٹ نہیں ہیپو کریٹ ہے جھوٹ اور منافقت ان کی سیاست ہے،عجیب ریاست مدینہ ہے جس میں،،پلے بوائے،،کو صادق وامین قرار دیا گیا،ریاست مدینہ کی قانون کے تحت عمران خان کو سزا ملنا چاہئیے تھا،لیکن پاکستان میں اپنے پیاروں کے لئے ایک قانون اور غیروں کے لئے دوسرا قانون، عمران خان وہ وقت گیا جب تم ڈنڈے ہتھوڑے اور ہتھکڑے کی سہارے ملک پر مسلط تھے،آپ کی حکومت تو ختم اب سیاست کے خاتمے کی باری ہے۔


