ترقی کے حصول کیلئے تعلیم، تحقیق اور تدریسی اداروں میں سرمایہ کاری ضروری ہے، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سرکاری اداروں اور افسران کا جامعات کے ساتھ ربط معاشرتی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے تحقیق اورعوامی خدمات پر جدید منصوبہ جات کے حصول کیلئے جامعات کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دیرپا فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں، ترقی کے حصول کے لیے تعلیم، تحقیق اور تدریسی اداروں میں سرمایہ کاری ضروری ہے ان شعبوں پر صَرف کیے جانے والے وسائل مستقبل میں کہیں سو گنا فوائد کی ضرورت میں معاشرے کو دستیاب ہونگے بلوچستان میں نوجوانوں پر توجہ اور تعلیم و روزگار میں ان کے لیے مواقع پیدا کرنے ہوں گے تاکہ ہمارا نوجوان قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے بیوٹمز روز اول سے اس پالیسی پر کاربند ہے کہ تعلیم کے مواقع بلوچستان کے ہر طالب علم کو یکساں میسر ہوں یہی وجہ ہے کہ اب تک کوئی بھی طالب علم معاشی حالت یا فیس نہ ہونے کی وجہ سے بیوٹمز سے نہیں گیا طلبہ کے وظائف کے جامع طریقہ کار کے باعث بیوٹمز میں زیرتعلیم ہر تیسرا طالب علم کسی نہ کسی صورت وظائف سے فائدہ اٹھاکر تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں وظائف اور تعلیم کی بروقت فراہمی کے لیے تعلیمی اخراجات کی بلاتعطل فراہمی بہت ضروری ہے بیوٹمز تمام چیلنجز کے باوجود بلوچستان میں تعلیمی بہتری کے لیے پوری قوت سے کارفرما ہے۔تعلیمی روابط بین الاقوامی جامعات کے ساتھ باہمی منصوبے حکومت بلوچستان اور اداروں کو تکنیکی معاونت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے بہتری بیوٹمز کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے بیوٹمز کے فارغ التحصیل گریجویٹ بہترین ملازمتیں اور خودکار کاروبار کر رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کو مدد مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار پرو وائس چانسلر بیوٹمزڈاکٹر عبدالرحمن خان نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے زیر اہتمام 49 ویں ٹریننگ کورس کے افسران کے دورہ بیوٹمز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے زیر اہتمام 49 ویں ٹریننگ کورس کے افسران کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر محمد علی فاروق غیبیہ نے کی۔ وفد نے بیوٹمز کے تعلیمی اور انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا اور پرو وائس چانسلربیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد رؤف،فیکلٹی ڈینز ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر کامران سمیع ودیگر نے ادارے کی تعلیمی صلاحیت اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے محمد علی فاروق غیبیہ نے کہاکہ بیوٹمز کی جدید سہولیات اور معیار دنیا کی بہترین جامعات سے کسی طور کم نہیں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں بیوٹمز آنے کا موقع ملا یہ جامعہ بلوچستان کے تابناک مستقبل کی غماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی ہر جامعہ اور ادارے کو درپیش ہے مگر بیوٹمز وہ بہترین مثال ہے کہ جہا محدود وسائل کے باجود حیران کن سہولیات اور تعلیمی معیار دستیاب ہے جوکہ وائس چانسلر بیوٹمزاحمد فاروق بازئی ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز اور ان کہ ٹیم کی محنت اور دلجوئی کا ثمر ہے۔بعد ازیں،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے ڈائریکٹر محمد علی فاروق غیبیہ نے دورہ بیوٹمز کے موقع پر پرووائس چانسلر بیوٹمزڈاکٹر عبدالرحمن خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں