مفتی پوپلزئی کا عید الفطر کل 24 مئی کو منانے کا اعلان

پشاور: مفتی پوپلزئی کا عید الفطر 24 مئی کو منانے کا اعلان، امیر جامع مسجد قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ آج ہفتہ کو ان شاء اللہ تیسواں روزہ اور پرسوں بروز اتوار عید الفطر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلایا گیا تھا۔ یہ اجلاس پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان میں ہوا۔اجلاس کے بعد مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ملک کے کسی حصے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا کل بروز ہفتہ کو 30 رمضان المبارک ہوگا، اور یوں عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں