امن و امان کی ابتر صورتحال، آٹا، چینی و کھاد کا بحران اور دیگر مسائل کیخلاف نیشنل پارٹی کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے زیراہتمام میں امن و امان کی ابتر صورتحال، آٹا، چینی و کھاد کا بحران، گیس و بجلی کی لوڈشیدڈنگ، چوری و ڈکیتی سیلاب متاثرین کے ساتھ عدم تعاون لینڈ مافیہ و بھتہ مافیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گہی جو مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوی گل خان نصیر چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی۔ شدید سردی کے باوجود کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظایرے سے نیشنل پارٹی کی صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ورکینگ کمیٹی کے ممبر فاروق بلوچ ضلعی صدر آغارب نواز شاہ یوتھ سیکرٹری آغاداودشاہ تحصیل ارگنایزر خان محمد بی ایس او پجار کے مرکزی جواینٹ سیکرٹری وکرم بلوچ ضلعی صدر مشتاق بلوچ اصف خیر باسط فرہاد و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قومی ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے۔ صوبائی و ضلعی حکومتیں عوام کو سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ سیاسی اقربا پروری و کرپشن کی وجہ سے تمام ادارے مفلوج ہیں، عوام کو چوروں، اسمکلرز، لینڈ مافیہ و بھتا مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ نیشنل پارٹی قومی جماعت کے ناطے بلوچ قوم کے حقوق کی محافظ ہے، اس مصیبت کے وقت عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر ظلم و جبر کیخلاف آواز بلند کریگی، متعلقہ ذمہ داروں نے ہوش کے ناخن نہیں لیے عوام کو تحفظ اور سہولیات دینے میں غفلت برتی تو پھر اس سے سخت قدم اٹھانے پھر مجبور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں