ڈپٹی کمشنر ضلع حب،جام گروپ اور نیشنل پارٹی کے نومنتخب کونسلروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی

اوتھل (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر ضلع حب،جام گروپ اور نیشنل پارٹی کے نومنتخب کونسلروں کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی جام گروپ رہنما کو ٹھپڑ مارنے کے خلاف جام گروپ نے اوتھل، حب، بیلہ، وندر سے احتجاجا کراچی سے کوئٹہ،گوادر اور اندرون بلوچستان جانے اور آنے والی والی ہر طرح کی ٹریفک کو بلاک کردیا جس کے نتیجے میں ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،کئی ایمبولینسز ٹریفک میں پھنس گئیں،مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا، انتظامیہ اور پولیس غائب،ٹریفک معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام ڈپٹی کمشنر ضلع حب اور جام گروپ ونیشنل پارٹی کے نومتخب کونسلروں کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی جام گروپ رہنما کو ٹھپڑ مارنے کے خلاف جام گروپ نے کے رہنماوں اور کاکنوں نے اوتھل، حب، بیلہ، وندر سیاحتجاجا کراچی سے کوئٹہ،گوادر اور اندرون بلوچستان جانے اور آنے والی والی ہر طرح کی ٹریفک کو بلاک کردیا جس کے نتیجے میں ملک بھر سے لسبیلہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،کئی ایمبولینسز ٹریفک میں پھنس گئیں،مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔اس موقع پر اوتھل میں جام گروپ کے رہنماؤں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل اور نومنتخب کونسلر سردار رسول بخش برہ، سردار امام بخش مانڈڑہ، ڈاکٹر تولا رام لاسی ستار احمد عاربانی،حسین علی جاموٹ، نومنتخب کونسلر حبیب اللہ خاصخیلی ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حب کا رویہ عوام کے ساتھ انتہائی ناروا ہے اپنے مسائل سے آگاہ کرنے والے جانے والوں نومنتخب کونسلروں اور عوام سے اس طرح کا ناروا سلوک انتہائی قابل مذمت امر ہے انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری آفسران عوام کے خادم ہوتے ہیں جو عوام کے ہر مسائل حل کے لئے بیٹھے ہیں نا کہ تھپڑ مارنے کے لئے اگر آفسران خادم کی بجائے حاکم بن جائیں تو عوام کہاں جائیں۔ آخر اپنے مسائل کس کو سنائیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حب اپنے ناروا سلوک کی فوری طور عوام سے معافی مانگے اور وزیراعلی بلوچستان ڈپٹی کمشنر حب کا فوری تبادلہ کرے جبکہ جام گروپ نے حب، وندر اور بیلہ کراس سے بھی قومی شاہراہ کو بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔اس دوران جگہ جگہ ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں