لورالائی میں یوٹیلیٹی اسٹور پر چھاپہ، آٹا دکان منتقل کرنیکی کوشش ناکام، رکشہ ڈرائیور گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) لورالائی میں ضلعی انتظامیہ نے یوٹیلیٹی اسٹورپر چھاپہ مارکر سرکاری آٹا دکان میں منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،یوٹیلیٹی اسٹور سے دوکان پر آٹا منتقل کرنے والا رکشا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،یوٹیلیٹی اسٹور کا انچارج فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا انتظامیہ نے یوٹیلیٹی سٹور اور گودام کو سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے بتایا کہ لورالائی میں ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ یوٹیلیٹی اسٹور سے سرکاری آٹا سے بازار میں منتقل کیا جا رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ظہور احمد نے یوٹیلیٹی اسٹور پر چھاپہ مارکرسرکاری آٹا دوکان پر منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،یوٹیلیٹی اسٹور سے دوکان پر آٹا منتقل کرنے والا رکشا ڈرائیور کوگرفتار کرلیا گیا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور کا انچارج فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،لورالائی کی ضلعی انتظامیہ نے یوٹیلیٹی سٹور اور گودام کو سیل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں